آوارہ کتوں کے حملہ میں خاتون شدید زخمی

مہادیو پور۔/4مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گھریلو کام کے دوران خاتون پر آوارہ کتوں نے حملہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کل رات گیارہ بجے پیش آیا۔ کٹہ رام منڈل موضع دیورام پلی کے قریب اینٹ کاکام کرنے والی اڑیسہ سے تعلق رکھنے والی خاتون بھارتی پٹیل 25سالہ اپنے کام کے بعد گھریلو کام میں مصروف تھی کہ اچانک دو آوارہ کتوں نے بھارتی پر حملہ ک

مہادیو پور۔/4مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) گھریلو کام کے دوران خاتون پر آوارہ کتوں نے حملہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ کل رات گیارہ بجے پیش آیا۔ کٹہ رام منڈل موضع دیورام پلی کے قریب اینٹ کاکام کرنے والی اڑیسہ سے تعلق رکھنے والی خاتون بھارتی پٹیل 25سالہ اپنے کام کے بعد گھریلو کام میں مصروف تھی کہ اچانک دو آوارہ کتوں نے بھارتی پر حملہ کردیا۔ بھارتی کی چیخ پکار پر مقامی افراد نے بھارتی کو بچالیا۔ کتوں کے حملہ سے بھارتی بے ہوش ہوگئی تھی۔ بعد ازاں بھارتی کو 108ایمبولنس کے ذریعہ اس کے شوہر دھن سنگھ نے مہادیوپور دواخانہ منتقل کیا۔ شدید زخمی بھارتی کو ایم جی ایم ورنگل روانہ کیا گیا۔

نوجوان پر قاتلانہ حملہ
محبوب نگر۔/4مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مستقر محبوب نگر پر مسجد علی کے روبرو کل شام ایک نوجوان پر قاتلانہ حملہ کا واقعہ پیش آیا۔ ون ٹاون سرکل انسپکٹر بھوپال سریدھر کی اطلاع کے بموجب سید نصیر ساکن نئی عیدگاہ اور محسن ساکن لنگم باؤلی نے شراب نوشی کی اور یہ دونوں موٹر سیکل پر مسجد علی کے روبرو جارہے تھے کہ محسن نے مہلک ہتھیار سے اپنے دوست سید نصیر پر حملہ کردیا۔ نصیر شدید زخمی ہوگیا جسے سرکاری ہاسپٹل لے جایا گیا اور وہاں سے ایس وی ایس ہاسپٹل منتقل کیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ پولیس نے اقدام قتل کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے مفرور محسن کی تلاش شروع کردی۔

TOPPOPULARRECENT