Friday , January 19 2018
Home / شہر کی خبریں / آوارہ کتے کے حملے میں ڈپٹی سی ایم کی والدہ زخمی

آوارہ کتے کے حملے میں ڈپٹی سی ایم کی والدہ زخمی

دیگر پانچ کمسن بچے بھی شدید زخمی ‘بلدی عملہ پر عوام کی برہمی

دیگر پانچ کمسن بچے بھی شدید زخمی ‘بلدی عملہ پر عوام کی برہمی
حیدرآباد۔ یکم مارچ (سیاست نیوز) مجلس بلدیہ کارپوریشن کے عملہ کی لاپرواہی اور تساہلی کے سبب معصوم عوام جن میں بچے بڑے ضعیف حضرات خواتین سب شامل ہوتے ہیں۔ آوارہ کتوں کی درندگی کا شکار ہورہے ہیں ایک ایسے ہی واقعہ میں یہاں ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ کڈیم سری ہری کی رہائش گاہ کے قریب ایک آوارہ کتے نے معصوم بچوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کردیا اور کچھ ہی دیر میں ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کی والدہ اور دیگر تین خواتین جو کہ بات چیت میں مصروف تھے پر ہلہ بول دیا میں ڈپٹی چیف منسٹر کی والدہ وینکٹااماں بری طرح زخمی ہوگئیں ۔ خواتین کی چیخ و پکار پر عوام نے کتے کو بھگادیا اور وینکٹا اماں اور دیگر پانچ کمسن بچوں کو دواخانوں سے رجوع کیا ۔ بتایا گیا کہ کئی مرتبہ یہاں آوارہ کتوں کی موجودگی کے بارے میں بلدیہ میں شکایت درج کی گئی تاہم کوئی کارروائی نہیں کی گئی برہم عوام نے علاقہ کو آوارہ کتوں سے پاک کرنے کا اعلی حکام سے شدید مطالبہ کیا۔

TOPPOPULARRECENT