Wednesday , January 23 2019

آوٹر رنگ روڈ سے لاری نیچے گر کر جل گئی ، ڈرائیور اور کلینر محفوظ

شمس آباد ۔ 13 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے موضع بڑا گولکنڈہ میں آوٹر رنگ روڈ سے لاری نیچے گر کر جل گئی ۔ تفصیلات کے بموجب وجئے واڑہ سے حیدرآباد آنے والی ریتی کی لاری نمبر AP16-tv-8565 آج صبح کی ابتدائی ساعتوں میں بڑا گولکنڈہ کے قریب روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی رفتار تیز ہونے کی وجہ سے لاری آوٹر رنگ روڈ سے نیچے گر گئی اور لاری کے پرخچے اڑ گئے اور لاری جل کر خاکستر ہوگئی ۔ لاری ڈرائیور اور کلینر محفوظ ہے ۔ لاری کو جلتا دیکھ کر دونوں مقام سے فرار ہوگئے ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT