Wednesday , May 23 2018
Home / شہر کی خبریں / آوٹر رنگ روڈ پر برق رفتار گاڑیوں کی آمد و رفت

آوٹر رنگ روڈ پر برق رفتار گاڑیوں کی آمد و رفت

لیزر گن سے گاڑیوں کی شناخت ، قواعد کی خلاف ورزی پر کارروائی
حیدرآباد ۔ 17 مئی (سیاست نیوز) آوٹر رنگ روڈ پر گاڑیاں تیز ہواؤں کی مانند چلائی جارہی ہیں جبکہ انتظامیہ نے سڑک حادثات پیش آنے کی وجہ سے رفتار کو 120 سے 100 تک کردیا تھا مگر اس کے باوجود ڈرائیورس بڑی تیزی کے ساتھ گاڑیاں چلارہے ہیں جس کی وجہ سے سائبرآباد، راچہ کنڈہ ٹریفک پولیس نے آوٹر پر لیز رگنس کو نصب کرکے متعینہ مقدار سے بڑھ کر تیز رفتار سے چلائی جانے والی گاڑیوں کی نشاندہی کررہے ہیں اور امسال صرف چار ماہ کے اندر 1,35,584 چالانات کئے ہیں جبکہ سال گزشتہ 3,35,851 چالانات کئے گئے تھے تو سال 2016ء میں صرف 10,705 چالانات ہی کئے گئے تھے اور اب ٹریفک پولیس آوٹر رنگ پر چلائی جانے والی گاڑیوں میں اگر کسی گاڑی پر تین تیز رفتار چالانات زیرالتواء ہوں تو ایسی گاڑیوں پر بھاری جرمانے بھی عائد کررہے ہیں۔ دونوں کمشنریٹ کی پولیس نے ایچ ایم ڈی اے کے تعاون سے 100 برتھ انالائزرس اور 11 اسپیڈ لیزرگنس خرید کر دونوں کمشنریٹ کی حدود میں گاڑیوں پر سخت نظر رکھ رہے ہیں اور ساتھ ہی اسپیڈ چالان جرمانے کو 1000 سے 1500 روپئے کردیا گیا ہے۔ ان سخت اقدامات کے باوجود اکثر ڈرائیورس بڑی تیز رفتاری کے ساتھ گاڑیاں چلارہے ہیں البتہ اسپیڈ لیزرگنس کی تنصیب سے آوٹر پر حادثات میں کمی ہوتی ہے۔ سال گذشتہ راچہ کنڈہ کمشنریٹ کی حدود میں 31اپریل تک 53 سڑک حادثات میں 28 افراد ہلاک ہوئے تھے مگر امسال 28 سڑک حادثات میں 31 اپریل صرف 15 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT