Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / آوٹر رنگ روڈ پر سٹیلائٹ ٹاون شپ کو ترقی دینے کا عزم

آوٹر رنگ روڈ پر سٹیلائٹ ٹاون شپ کو ترقی دینے کا عزم

ٹرانزٹ اورینٹیڈ گروپ سنٹرس کے قیام کی تجویز ، وزیر بلدی نظم و نسق کا اسمبلی میں بیان
حیدرآباد۔/22ڈسمبر، ( سیاست نیوز) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ حکومت حیدرآباد آؤٹر رنگ روڈ پر سٹیلائیٹ ٹاؤن شپ کو ترقی دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔ اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران کے پی ویویکانند اور دیگر ارکان کے سوال پر کے ٹی آر نے بتایا کہ آؤٹر رنگ روڈ پر پٹن چیرو، تلا پور، کوکہ پیٹ، تما پور، شمس آباد، تکوگوڑہ، آدی بٹلہ، پیدا عنبرپیٹ، گھٹکیسر، کیسرا ، شاہ میر پیٹ، میڑچل اور گنڈلہ پوچم پلی میں 13 ٹرانزٹ اورینٹیڈ گروپ سنٹرس کے قیام کی تجویز ہے جس پر 13998 کروڑ روپئے کا خرچ آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے لئے پراجکٹس کی رپورٹ کی تیاری کا کام جاری ہے۔ ضمنی سوالات کے جواب میں وزیر بلدی نظم و نسق نے کہا کہ آلودگی کا سبب بننے والی کمپنیوں کو شہری علاقوں سے منتقل کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے انہیں آؤٹر رنگ روڈ سے متصل علاقوں میں قائم کیا جائے گا۔ اس طرح کی کمپنیوں کیلئے  18 مقامات کی نشاندہی کی گئی۔

TOPPOPULARRECENT