Tuesday , December 18 2018

آوٹر رنگ روڈ پر لاری گرنے سے ڈرائیور ہلاک کلینر زخمی

شمس آباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے علاقہ رالہ گوڑہ میں آج صبح ایک لاری آوٹر رنگ روڈ سے گر گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا اور کلینیر زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب کوداڑ سے سمنٹ لاری پرگی مہاراشٹرا جارہی تھی ۔ آوٹر رنگ روڈ پر رالہ گوڑہ کے قریب لاری کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں لاری آوٹر رنگ روڈ سے نیچے گر گئی ۔ لاری ڈرا

شمس آباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) شمس آباد کے علاقہ رالہ گوڑہ میں آج صبح ایک لاری آوٹر رنگ روڈ سے گر گئی جس کے نتیجہ میں ڈرائیور ہلاک ہوگیا اور کلینیر زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب کوداڑ سے سمنٹ لاری پرگی مہاراشٹرا جارہی تھی ۔ آوٹر رنگ روڈ پر رالہ گوڑہ کے قریب لاری کا ٹائر پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں لاری آوٹر رنگ روڈ سے نیچے گر گئی ۔ لاری ڈرائیور ایم راما کرشنا ساکن نلگنڈہ برسر موقع ہلاک ہوگیا اور کلینر سریش ساکن نلگنڈہ شدید زخمی ہوگیا جسے دواخانہ منتقل کردیا گیا ۔ شمس آباد آر جی آئی امیگریشن کرشنیا اور سب انسپکٹر سریکانت گوڑ نے مقام حادثہ پہونچکر حادثہ کا معائنہ کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT