Thursday , November 23 2017
Home / جرائم و حادثات / آوٹر رنگ روڈ پر کار جلکر خاکستر مسافرین محفوظ

آوٹر رنگ روڈ پر کار جلکر خاکستر مسافرین محفوظ

شمس آباد ۔ 23 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز) : شمس آباد کے موضع تونڈ پلی میں آوٹر رنگ روڈ پر ایک کار جل کر خاکستر ہوگئی ۔ تفصیلات کے بموجب کوٹیا چودھری اور ان کا بیٹا اتم چودھری ساکن کوکٹ پلی دونوں کار میں راموجی فلم سٹی سے آگے جارہے تھے کہ راستہ میں کار کا اے سی خراب ہوگیا تو وہ واپس کوکٹ پلی جارہے تھے کہ تونڈ پلی کے قریب کار کے اے سی سے اچانک دھواں نکلتا دیکھ کر دونوں ہی کار سے نیچے اتر گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے کار میں آگ لگ گئی اور پوری کار جلکر خاکستر ہوگئی ۔ اطلاع ملتے ہی شمس آباد سب انسپکٹر محمد احمد پاشاہ مقام پر پہنچ گئے اور کار کی آگ کو فائر انجن کے ذریعہ قابو کرلیا گیا ۔۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT