Saturday , December 15 2018

آوٹر رنگ روڈ کے قریب فاریسٹ بلاکس کی تیاری کا منصوبہ

حیدرآباد 6 فبروری ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ کی جانب سے شہر کی آوٹر رنگ روڈ کے قریب جنگلاتی بلاکس تیار کرنے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ریاستی وزیر بلدی نظم و نسق مسٹر کے ٹی راما راؤ نے آج چیف سکریٹری ایس کے جوشی اور دوسرے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا اور ان سے کہا کہ وہ فاریسٹ بلاکس کے قیام کے سلسلہ میں ایک ایکشن پلان تیار کریں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ ریاست میں جملہ 194 بلاکس میں 58.329 ہیکٹرس جنگلاتی اراضی موجود ہے ۔ ریاستی حکومت کے ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ فاریسٹ بلاکس تیار کئے جانے چاہئیں تاکہ شہر کے عوام کو صحتمند ماحول فراہم کرنے میں مدد مل سکے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ فاریسٹ بلاکس میں سیاحت کو فروغ دیا جاسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT