Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آوٹ سورسنگ پر 18فیصد جی ایس ٹی کے خلاف ریالی

آوٹ سورسنگ پر 18فیصد جی ایس ٹی کے خلاف ریالی

حیدرآباد14جولائی ( سیاست نیوز ) ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سیکوریٹی ایجنسیز (اے پی ایس اے ) آندھراپردیش اور تلنگانہ نے آوٹ سورسنگ پر 18فیصد جی ایس ٹی کے نفاذ کے خلاف شہرحیدرآباد کی نکلس روڈ تا کمرشیل ٹیکس آفس ریلی نکالی ۔آوٹ سورسنگ ملازمین کی بڑی تعداد بشمول سیکوریٹی گارڈس ‘ ہاوز کیپنگ اسٹاف نے ایسوسی ایشن کے صدر سی بھاسکرریڈی کی قیادت میں ریلی میں شرکت کی ۔سیاہ لباس میں ان احتجاجیوں نے لڑائی کا حق جیسے نعرے لگائے اور بعدازاں کمرشیل ٹیکس افسر کو میمورنڈم پیش کیا گیا جس میں کہا گیا کہ آوٹ سورسنگ ملازمین کی اجرتوں ای ایس آئی ‘ پی ایف اور بونس پر موجودہ طور پر جی ایس ٹی لگایا گیا ہے ۔ آئی ٹی ‘ریٹیل اور دیگر اداروں و زمروں پر جی ایس ٹی نافذ نہیں کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT