Tuesday , December 11 2018

آوٹ لک میں شریمتی سمیتا سبھروال کی توہین کیخلاف احتجاج

ویمن اینڈ چائلڈ ویلفیر سوسائٹی شیراز فاونڈیشن کا ردعمل

ویمن اینڈ چائلڈ ویلفیر سوسائٹی شیراز فاونڈیشن کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 4 جولائی (سیاست نیوز) آؤٹ لک میگزین میں خاتون آئی اے ایس آفیسر شریمتی سمیتا سبھروال کی توہین اور وقار کو مجروح کئے جانے کے خلاف ویمن اینڈ چائلڈ ویلفیر سوسائٹی شیراز فاونڈیشن کے زیراہتمام صدر شیراز فاونڈیشن شریمتی شیراز آمنہ خان کی زیرقیادت آج بشیرباغ چوراہے پر بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور احتجاجیوں نے آؤٹ لک میگزین کی کاپیاں بھی نذرآتش کیں۔ اس موقع پر صدر شیراز فاونڈیشن شریمتی شیراز آمنہ خان نے آوٹ لک میگزین میں خاتون آئی اے ایس آفیسر شریمتی سمیتا سبھروال کی کی گئی اہانت پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر خاتون آئی اے ایس آفیسر کی توہین کی مرتکب آؤٹ لک میگزین پر پابندی عائد کرتے ہوئے اس واقعہ میں ملوث انتظامیہ کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے تاکہ آئندہ اس قسم کے واقعات کا اعادہ ہونے نہ پائے۔ اس موقع پر شیراز فاونڈیشن کے ذمہ داران شریمتی دیومنی، سرلا، یاسمین کے علاوہ دیگر خواتین بھی موجود تھیں۔

TOPPOPULARRECENT