Saturday , December 16 2017
Home / جرائم و حادثات / آٹوز میں مسافروں کے بھیس میں عوام کو لوٹنے والی ٹولی گرفتار

آٹوز میں مسافروں کے بھیس میں عوام کو لوٹنے والی ٹولی گرفتار

مسروقہ ماہ ، نقد رقم ، موبائیل فونس ضبط ، ملزمین جیل منتقل
حیدرآباد /10 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) نارتھ زون کی کارخانہ پولیس نے شیرنگ آٹوز پیاسنجرس کے بھیس میں عوام کو لوٹ لینے والی ٹولی کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے بتایا کہ محمد فیروز خان اور محمد آصف جن کا تعلق اترپردیش سے ہے یہاں کے مقامی دوست محمد ارشاد ، محمد سلیم ، احمد اکرام الدین ، محمد شاہد ، زوالفقار ، آرین چودھری کی مدد سے حیدرآباد و سائبرآباد میں سال 2013 سے شیرنگ آٹوز کے پیاسنجرس کے بھیس میں مبینہ طور پر عوام کو لوٹ لیا کرتے تھے ۔ پولیس نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمین منصوبہ بند طریقہ سے آٹوز میں سوار ہوکر ساتھی پیاسنجرس کی نشاندہی کرنے کے بعد ان کے قیمتی طلائی زیورات ، لگیج وغیرہ لوٹ لیا کرتے تھے ۔ کارخانہ پولیس نے گرفتار ملزمین کی قبضہ سے 40 تولے مسروقہ طلائی زیورات ایک لاکھ 70 ہزار نقد رقم ، ایک آٹو اور 8 موبائیل فونس برآمد کرلی۔ پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمین نے شہر میں علاقہ حشمت پیٹ ، کارخانہ ، مارکٹ ، گوپالا پورم ، چلکل گوڑہ اور دیگر علاقوں میں پیسنجرس کو لوٹنے کی وارداتوں میں مبینہ ملوث ہے ۔ گرفتار ملزمین کو پولیس نے عدالتی میں پیش کرنے کے بعد انہیں جیل منتقل کردیا ۔

TOPPOPULARRECENT