Thursday , June 21 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آٹو اسٹانڈ کی بحالی کے احتجاج

آٹو اسٹانڈ کی بحالی کے احتجاج

بھینسہ /17 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ شہر کے پپری کالونی ایس سی ہاسٹل علاقہ کی عوام نے بھینسہ منڈل پریشد آفس کے قریب بھینسہ نرمل شاہراہ پر راستہ روک کر احتجاج منظم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پپری کالونی ایس سی ہاسٹل علاقہ بھینسہ شہر کی مارکٹ اور بس اسٹانڈ سے کافی دور ہے ۔ اس لئے اس علاقہ میں آٹو اسٹانڈ کی سخت ضرورت ہے ۔ گذشتہ اس علا

بھینسہ /17 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بھینسہ شہر کے پپری کالونی ایس سی ہاسٹل علاقہ کی عوام نے بھینسہ منڈل پریشد آفس کے قریب بھینسہ نرمل شاہراہ پر راستہ روک کر احتجاج منظم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پپری کالونی ایس سی ہاسٹل علاقہ بھینسہ شہر کی مارکٹ اور بس اسٹانڈ سے کافی دور ہے ۔ اس لئے اس علاقہ میں آٹو اسٹانڈ کی سخت ضرورت ہے ۔ گذشتہ اس علاقے میں آٹو اسٹانڈ موجود تھا۔ لیکن کسی نامعلوم شخص کی جانب سے اعتراض کئے جانے پر اس علاقے سے آٹو اسٹانڈ کو برخواست کردیاگیا ۔ جس کی وجہ سعلاقہ میں عوام کو بھینسہ ، نرمل شاہراہ پر آکر آٹو کا انتظار کرتے ہوئے شہر کے دیگر مقامات پر سفر کرنے میں کافی دشواریاں پیش آرہی ہیں ۔مقام احتجاج بھینسہ سب انسپکٹر راکیش پہونچکر احتجاجیوں کو احتجاج ختم کرنے اور اس علاقہ میں آٹو اسٹانڈ کو بحال کرنے کا تیقن دیا۔ جس پر احتجاجیوں نے احتجاج بند کیا ۔ اس احتجاج کی وجہ سے بھینسہ ، نرمل شاہراہ پر کچھ دیر تک ٹریفک نظام میں خلل دیکھا گیا ۔ اس احتجاج میں ایس پوشٹی دھوبی سماج ضلع صدر ڈگمبر منو بائی ، ساگر بائی ، مندابائی سروپا کے علاوہ علاقہ کے دیگر افراد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT