Saturday , November 18 2017
Home / شہر کی خبریں / آٹو اسکیم کا اتوار کو آغاز

آٹو اسکیم کا اتوار کو آغاز

حیدرآباد۔/10مارچ، ( سیاست نیوز) حیدرآباد اور رنگاریڈی میں غریب مسلم خاندانوںکو آٹو رکشا فراہمی کی اسکیم کا آغاز اتوار 13مارچ کو ہوگا۔ نظام کالج گراؤنڈ پر تقریب منعقد ہوگی جس میں ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی منتخب آٹو ڈرائیورس میں نئے آٹو جاری کریں گے۔ اقلیتی فینانس کارپوریشن کے ذریعہ اس اسکیم پر عمل آوری کی جارہی ہے۔ حکومت نے ابتداء میں دونوں اضلاع میں 1000 آٹو فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاہم بعد میں تمام 1700 درخواست گذاروں کو آٹو کی منظوری کا چیف منسٹر نے فیصلہ کیا۔ اس اسکیم کے تحت آٹو کی مالیت کی 50 فیصد رقم کارپوریشن کی جانب سے بطور سبسیڈی فراہم کی جائے گی جبکہ 50فیصد رقم بینک سے بطور قرض حاصل ہوگی۔ حکومت نے نومبر میں یوم اقلیتی بہبود کے موقع پر اسکیم کے آغاز کا فیصلہ کیا تھا تاہم کارپوریشن کو بینکوں سے تعاون نہ ملنے کے سبب اسکیم کے آغاز میں تاخیر ہوئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT