Sunday , June 24 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آٹو اُلٹ جانے سے ایک شخص ہلاک

آٹو اُلٹ جانے سے ایک شخص ہلاک

نیالکل 24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیالکل منڈل کے موضع گنگور چوراہا حدنور شاہراہ کے قریب پیش آئے آٹو اُلٹ جانے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ایس آئی لاوا کمار نے نمائندہ سیاست کو بتایا کہ 28 سالہ محمد نعیم نامی شخص ولد محمد اسماعیل جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے روزانہ ظہیر ہوتی اپنا آٹو چلاتا تھا ۔ نیالکل منڈل سے وہ اپنیگھر رات کے اوقات میں

نیالکل 24 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نیالکل منڈل کے موضع گنگور چوراہا حدنور شاہراہ کے قریب پیش آئے آٹو اُلٹ جانے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ ایس آئی لاوا کمار نے نمائندہ سیاست کو بتایا کہ 28 سالہ محمد نعیم نامی شخص ولد محمد اسماعیل جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہے روزانہ ظہیر ہوتی اپنا آٹو چلاتا تھا ۔ نیالکل منڈل سے وہ اپنیگھر رات کے اوقات میں لوٹ رہا تھا گنگور موضع کے قریب ایک اوپری دھری کے حصہ میں ایک گھڑے میں آٹواُلٹ گیا اور برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ ایس آئی لاوا کمار نے موقع واردات پر پہنچ کر اس شخص کے ہلاک کی اطلاع اس کے افراد خاندان کو دینے پر محمد نعیم کی اہلیہ نے گورنمنٹ ایریا ہاسپٹل ظہیر آباد پر دھرنا دیتے ہوئے اپنے شوہر کی سڑک حادثہ میں موت نہیں بلکہ اس شخص کا قتل کرنے کاانکشاف ظاہر کیا ۔ نعش کے سر پر حملہ کا نشان موجود تھا اور نعیم نامی شخص کے کپڑوں پر حملہ کے سوراخ بھی موجود تھے جس پر ایس آئی لاوا کمار نے افراد خاندان کے اعتراف پر حدنور پولیس اسٹیشن میںایک شکایت درج کرنے کی ہدایت دی ۔ پوسٹ مارٹم گورنمنٹ ہاسپٹل ظہیر آباد میں کیا گیا بعدازاں نعش کو ورثاء کے حوالے کیا گیا ۔ ایس آئی لاوا کمار نے ایک کیس درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔

TOPPOPULARRECENT