Tuesday , December 12 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آٹو حادثہ میں مسلم نوجوان ہلاک

آٹو حادثہ میں مسلم نوجوان ہلاک

سرپور ٹاون /27 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون مستقر کا مسلم نوجوان سید ذاکر حسین عمر 32 سال کا آٹو حادثہ میں انتقال ہوگیا ۔ 26 اکٹوبر کے روز دن کے 12 بجے کے قریب سرپور ٹاون سے ریاست مہاراشٹرا کو بذریعہ آٹو جارہا تھا لیکن ریاست مہاراشٹرا سے قبل کے علاقہ ماکیڈی میں آٹو اُلٹ جانے پر سید ذاکر حسین برسر موقع ہلاک ہوگیا اور آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ہے ۔ اس کی اطلاع ملتے ہی مسلم نوجوانوں نے مقامی پولیس کی مدد سے آٹو الٹ جانے پر ہلاک ہونے والے سید ذکر حسین کی نعش کو سرکاری دواخانہ منتقل کیا گیا اور آج 27 اکٹوبر کے روز بعد نماز جمعہ قدیم مسجد میں میر شجاعت علی ہاشمی نے نماز جنازہ پڑھائی اور حضرت سید کریم اللہ شاہ کے مزا رشریف کے احاطہ میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوی کے علاوہ ایک لڑکا شامل ہیں ۔ سید ذاکر حسین آبکاری سرکل انسپکٹر سید اکبر حسین کے چھوٹے بھائے تھے ۔ آٹو حادثہ میں ہلاک ہونے پر سارے سرپور ٹاون میں غم کی لہر دوڑ گئی اور پرسہ دینے والو ںمیں سیاسی قائدین ، سماجی قائدین آٹو یونین قائدین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT