Wednesday , December 13 2017
Home / شہر کی خبریں / آٹو رکشا اسکیم کا آج آغاز

آٹو رکشا اسکیم کا آج آغاز

حیدرآباد۔/12مارچ، ( سیاست نیوز) ڈپٹی چیف منسٹر محمد محمود علی کل اتوار کو 12بجے دن احاطہ حج ہاوز میں آٹو رکشا اسکیم کا آغاز کریں گے۔ اقلیتی فینانس کارپوریشن کی جانب سے 1700 سے زائد حیدرآباد اور رنگاریڈی کے غریب مسلم خاندانوں میں آٹو رکشا تقسیم کئے جائیں گے۔ ’’ اون یوور آٹو اسکیم ‘‘ کے تحت آٹو کی مالیت کی 50فیصد رقم اقلیتی فینانس کارپوریشن فراہم کرے گا جبکہ بینک سے 50 فیصد رقم بطور قرض جاری کی جائے گی۔ یہ اسکیم نومبر میں عمل کی جانی تھی لیکن کارپوریشن نے ضروری اُمور کی تکمیل میں تاخیر کی جس کے باعث اتوار کو منتخب درخواست گذاروں میں آٹو جاری کئے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT