Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / آٹو میں دھماکہ ،پٹاخہ منتقلی کا شاخسانہ ،ایک شخص ہلاک دیگر زخمی

آٹو میں دھماکہ ،پٹاخہ منتقلی کا شاخسانہ ،ایک شخص ہلاک دیگر زخمی

حیدرآباد 8اکتوبر(یواین آئی )آندھراپردیش کے مغربی گوداوری ضلع میں آج صبح پٹاخے منتقل کرنے والے آٹو میں دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص ہلاک اور دیگر دو شدید طورپر جھلس گئے ۔مقامی افراد کے مطابق ایلور و میں ہونے والی جاتری کے پروگرام کے لئے بھیماورم سے بڑے پیمانہ پر پٹاخوں کو آٹو کے ذریعہ منتقل کیا جارہا تھا۔اس آٹو کے اکی وڈی علاقہ میں پہنچنے پر اس میں اچانک دھماکہ ہوا ۔اس دھماکہ میں آٹو ڈرائیور ناگراج موقع پر ہی ہلاک ہوگیا او ردیگر دو افراد شدید طورپر جھلس گئے ۔جھلسے ہوئے افراد کو علاج کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا اور مختلف زاویوں سے اس کی جانچ شروع کردی تاکہ دھماکہ کی حقیقی وجہ معلوم کی جاسکے ۔ اس واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کے اہل کارو ہاں پہنچے جنہوں نے آگ پرقابو پایا۔ اس دھماکہ کے ساتھ ہی اس علاقہ میں لوگوں میں سنسنی پھیل گئی ۔اس واقعہ میں آٹو کو شدید نقصان پہنچا۔دیگر جھلس جانے والے افراد کی شناخت ستیہ نارائنا اور سرینواس کے طورپر کی گئی ہے ۔بتایا جاتا ہے کہ یہ دونوں تقریبا60فیصد جھلس گئے ہیں اور ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔بتایاجاتا ہے کہ اس آٹو میں کمیکل بھی منتقل کیاجارہا تھا جو اس واقعہ کی اہم وجہ ہے ۔

TOPPOPULARRECENT