Tuesday , December 12 2017
Home / جرائم و حادثات / آٹو ڈرائیور کی موت

آٹو ڈرائیور کی موت

حیدرآباد /8 فروری ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ کے علاقہ میں ایک آٹو ڈرائیورکے  مشتبہ فوت ہونے کا واقعہ پیش آیا جہاں 40 سالہ سید عباس علی فوت ہوگیا۔ سید عباس علی پیشہ سے آٹو ڈرائیور تھا جو تالاب کٹہ علاقہ میں رہتا تھا ۔ 2 سال قبل ایک واقعہ کے بعد عباس علی کی ذہنی حالت بگڑ گئی تھی ۔ تاہم اس کا ا پنی محنت پر انحصار تھا ۔ کاچی گوڑہ پولیس کے مطابق سید عباس علی آٹو میں مشتبہ حالت میں پایا گیا ۔ بلدی عملہ نے آٹو میں مشتبہ شخص کو دیکھ کر فوری پولیس کو اطلاع دی ۔

TOPPOPULARRECENT