Wednesday , January 23 2019

آٹو کی ٹکر سے ایک شخص شدید زخمی

کوڑنگل۔4مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شاہراہ پر پیدل چلنے والے ایک شخص کو آٹو ٹکر دینے سے شدید زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے بموجب متاثرہ شخص نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کوڑنگل ‘ محبوب نگر شاہراہ پر گذشتہ روز کوڑنگل سے چھ کلومیٹر فاصلہ پر حسن آباد اسٹیج کے دامن میں شاہراہ پر ایک راہرو مسٹر بجارپا کو برق رفتار آٹو نے ٹکر دیدی ۔ جسے شدید زخمی حالت میں دواخانہ سرکاری کوڑنگل سے رجوع کیا جاکر علاج و معالجہ کیا گیا ۔ بعد ازاں حالت زیادہ بگڑ جانے پر بہتر علاج کیلئے ضلع ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل محبوب نگر بھجوایا گیا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT