Monday , June 18 2018
Home / شہر کی خبریں / آٹو ہڑتال جاری، آج چلو اسمبلی ریالی

آٹو ہڑتال جاری، آج چلو اسمبلی ریالی

حیدرآباد 19 جنوری (راست)آٹو ہڑتال جاری ہے 20 جنوری 10 بجے صبح کو چلو اسمبلی ریالی اے آئی ٹی یو سی آفس حمایت نگر سے نکالی جائیگی۔ جناب محمد امان اللہ خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو دن سے دونوں شہر کے آٹو ڈرائیورس ہڑتال پر ہیںلیکن اس کے باوجود سیماآندھرا کے سیاستدانوں کی غلبہ والی آندھرا پردیش سرکار نے کسی قسم کی بات چیت کیلئے ی

حیدرآباد 19 جنوری (راست)آٹو ہڑتال جاری ہے 20 جنوری 10 بجے صبح کو چلو اسمبلی ریالی اے آئی ٹی یو سی آفس حمایت نگر سے نکالی جائیگی۔ جناب محمد امان اللہ خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دو دن سے دونوں شہر کے آٹو ڈرائیورس ہڑتال پر ہیںلیکن اس کے باوجود سیماآندھرا کے سیاستدانوں کی غلبہ والی آندھرا پردیش سرکار نے کسی قسم کی بات چیت کیلئے یونین لیڈرس کو نہیں مدعو کیا چونکہ آٹو ڈرائیورس کا تعلق تلنگانہ علاقہ سے ہے اس لئے وہ ریاست کے تقسیم کا غصہ آٹو ڈرائیورس پر نکال رہے ہیں۔ حمایت نگر اے آئی ٹی یو سی آفس سے ریالی نکالی جارہی ہے۔ قبل ازیں آر ٹی سی چوراہے پر ایک زبردست راستہ روکو پروگرام منعقد کیا گیا ۔ اس پروگرام میںمحمد دستگیر، ایس کے بی زماں ، شیخ رحیم اور دیگر نے حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT