Saturday , November 25 2017
Home / عرب دنیا / آٹھ سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی اور قتل

آٹھ سالہ لڑکے کے ساتھ بدفعلی اور قتل

کراچی ۔ 22 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک آٹھ سالہ لڑکے کے ساتھ انتہائی شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں ملزمین نے اس کا اغواء کرکے اس کے ساتھ جنسی بدفعلی کی۔ بعدازاں وہ مردہ پایا گیا۔ ہفتہ کے روز متوفی لاپتہ بتایا گیا۔ ڈیرامراو جمالی میں واقع ایک تالاب سے اس کی نعش ملی۔ ڈان نیوز کے مطابق ملزمین نے اس کا اغواء کرکے اس کے ساتھ جنسی بدفعلی کی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر ابراہیم نے بھی توثیق کی کہ متوفی کے ساتھ جنسی بدفعلی کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی کی پیشانی اور منہ پر زخموں کے نشانات پائے گئے ہیں جبکہ اس کی گردن پر انگلیوں کے نشانات بھی پائے گئے جس سے یہ ظاہر ہوجاتا ہیکہ بچہ کا گھلا گھونٹ کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے اور ان سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

TOPPOPULARRECENT