Thursday , December 14 2017
Home / ہندوستان / آٹھ فیصد ترقی قابل حصول : مکرجی

آٹھ فیصد ترقی قابل حصول : مکرجی

کولکاتا ، 12 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی نے آج کہا کہ سیاسی استحکام اور حکومت کے نئے اقدامات سے ہندوستان کو سرمایہ کاری کیلئے پُرکشش منزل کے طور پر اُبھرنے اور 8 فیصد شرح ترقی ’قابل حصول‘ بنانے میں مدد ملے گی۔ وہ یہاں کلکتہ چیمبرز آف کامرس کی 185 ویں سالگرہ کے موقع پر مخاطب تھے۔ انھوں نے کہا، ’’ہم بہت جلد ہوسکتا ہے آٹھ فیصد شرح ترقی حاصل کرلیں جو ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہے۔‘‘ صدرجمہوریہ نے کہا کہ اگر اس سمت میں ہم متحد کوششیں کرتے ہیں تو مجموعی دیسی پیداوار کی آٹھ فیصد شرح ترقی قابل حصول ہے۔

TOPPOPULARRECENT