Tuesday , November 13 2018
Home / دنیا / آٹھ ممالک کو رعایت کا ٹرمپ کی جانب سے دفاع

آٹھ ممالک کو رعایت کا ٹرمپ کی جانب سے دفاع

واشنگٹن ۔ 8 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے آج ایک اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایران سے تیل کی خریداری کیلئے ہندوستان اور دیگر سات ممالک کو خصوصی رعایت دی ہے کیونکہ ان ممالک نے ایران پر نئی امریکی تحدیدات کے نفاذ کے بعد امریکہ سے ’’تعاون‘‘ طلب کیا تھا لہٰذا ان ممالک کو رعایت دی گئی ہے کیونکہ وہ (ٹرمپ) نہیں چاہتے کہ عالمی سطح پر تیل کی قیمت بڑھ کر 100 ڈالرس فی بیارل ہوجائے۔ یاد رہیکہ 5 نومبر سے ایران پر امریکہ کی سخت ترین تحدیدات کا نفاذ کیا جاچکا ہے جس کے ذریعہ امریکہ ایران کو سبق سکھانا چاہتا ہے اور یہ بتانا چاہتا ہیکہ ایران کو اپنے رویہ میں تبدیلی کرنی پڑے گی۔ ان تحدیدات کا نفاذ ایران کے بینکنگ اور توانائی شعبہ پر بھی ہوگا اور ان ممالک اور کمپنیوں پر زبردست جرمانے عائد کئے جائیں گے جو ایران سے تیل کی خریداری کا سلسلہ مسدود نہیں کریں گے۔ دریں اثناء امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے کہا کہ آٹھ ممالک ہندوستان، چین، اٹلی، یونان، جاپان، جنوبی کوریا، تائیوان اور ترکی کو عارضی طور پر ایران سے تیل خریداری کی اجازت دی گئی ہے کیونکہ ان ممالک نے حالیہ دنوں میں ایران سے تیل کی خریداری میں زبردست کمی کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT