Monday , February 19 2018
Home / عرب دنیا / آپریشن سینائی : مزید 12 دہشت گردوں کی ہلاکت

آپریشن سینائی : مزید 12 دہشت گردوں کی ہلاکت

قاہرہ ۔ 12 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مصر کے شمالی اور وسطی سینائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہوگئے کیونکہ فوج نے ان دہشت گردوں کو نکال باہر کرنے ایک تازہ ترین اور بڑا آپریشن انجام دیا تھا جبکہ صرف ایک روز قبل ہی 16 دہشت گردوں کو بھی ہلاک کیا گیا تھا۔ فوج کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں بتایا گیا کہ تقریباً 92 مشتبہ دہشت گردوں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے جبکہ دہشت گردوں کے 60 ٹھکانوں، 30 شیلٹرس اور 27 بغیر لائسنس والی موٹر سائیکلوں کو آپریشن کے دوران تباہ کردیا گیا۔ فوج نے کل شمالی سینائی کے علاقوں میں دھاوے کرتے ہوئے 16 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا جبکہ 30 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ علاوہ ازیں دہشت گردوں کے 66 اڈوں، اسلحہ کے ذخائر، 11 گاڑیاں اور 31 بغیر لائسنس کی موٹر سائیکلوں کو تباہ کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT