Sunday , November 19 2017
Home / شہر کی خبریں / آپریشن کے بعد مریض فوت ، رشتہ داروں کا احتجاج

آپریشن کے بعد مریض فوت ، رشتہ داروں کا احتجاج

حیدرآباد۔/8ستمبر، ( سیاست نیوز) خانگی دواخانہ میں آپریشن کے بعد مریض کی موت واقع ہونے کے بعد رشتہ داروں نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا۔ اوپل پولیس کے بموجب 25 سالہ صدام حسین جو مزدور تھا اس کا جیہ کرشنا ہاسپٹل میں اس کے پیر کا آپریشن کیا گیا تھا جس کیلئے رشتہ داروں نے ایک لاکھ 90 ہزار روپئے دواخانہ میں جمع کرائے تھے۔ آپریشن کے بعد مریض کی طبیعت بگڑ جانے اور اس کی موت واقع ہوجانے پر متوفی کے رشتہ داروں نے دواخانہ کے روبرو دھرنا منظم کیا اور پولیس سے دواخانہ انتظامیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اوپل پولیس نے دواخانہ انتظامیہ کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 304 ( لاپرواہی ) کا ایک مقدمہ درج کرلیا۔

TOPPOPULARRECENT