Saturday , December 15 2018

آپسی جھگڑوں سے تنگ آکر میاں بیوی کی خودسوزی

حیدرآباد /13 مارچ ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں آپسی جھگڑوں سے تنگ آکر میاں بیوی نے خودسوزی کرلی ۔ تاہم اس انتہائی اقدام میں بیوی زندہ ہے اور شوہر جھلس کر فوت ہوگیا ۔ تاہم اس واقعہ پر شبہات ظاہر کئے جارہے ہیں ۔ حیات نگر پولیس کے مطابق 34 سالہ بھاسکر اور اس کی بیوی دونوں نے گذشتہ روز انتہائی ا قدام کرلیا ۔ بھاسکر پیشہ سے کار ڈرائیور تھا جو حیات نگر میں رہتا تھا ۔ دونوں میاں بیوی میں اکثر معمولی بات پر جھگڑا ہوا کرتا تھا اور اس بات سے دونوں پریشان تھے ۔ گذشتہ روز جھگڑے کے بعد میاں بیوی دونوں نے خودسوزی کرلی ۔ اس واقعہ میں بھاسکر جھلس کر فوت ہوگیا اور بیوی زیر علاج ہے ۔ حیات نگر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT