Wednesday , January 17 2018
Home / اضلاع کی خبریں / آپسی جھگڑے میں دو بھائی زخمی

آپسی جھگڑے میں دو بھائی زخمی

کوبیر۔/14مارچ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کوبیر منڈل کے موضع ہلدا میں دو بھائی آپس میں لڑپڑے۔ تفصیلات کے بموجب رام سنگھ اور بھیم سنگھ دونوں بھائیوں کا گھر روبرو تھا۔ دونوں کے درمیان جانوروں کو چھوڑنے کے تعلق سے جھگڑا ہوا۔ ایک بھائی نے لکڑی سے حملہ کیا تو دوسرا بھائی لگاتار پتھر برسانے لگا اور تھوڑی ہی دیر میں دونوں بھائی شدید زخمی ہوگئے۔ گاؤں والوں نے دونوں بھائیوں کو زخمی حالت میں بھینسہ سرکاری ہاسپٹل منتقل کیا ۔ سب انسپکٹر ڈی رمیش نے موضع ہلدا پہنچ کر گاؤں کے ذمہ داروں سے اس واقعہ کی تفصیلات حاصل کی اور بعد دونوں بھائیوں کے خلاف کاونٹر کیس درج کیا۔

TOPPOPULARRECENT