Saturday , December 15 2018

آپسی جھگڑے میں سیکوریٹی گارڈ کی مشتبہ موت

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) سرور نگر کے علاقہ میں ایک سیکوریٹی گارڈ ساتھیوں کے آپسی جھگڑے میں مشتبہ طور پر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ عبدالجبار جو سنگارینی کالونی سعیدآباد کے ساکن آفتاب الدین کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا ۔ کل رات عبدالجبار اور اس کے ساتھیوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور ہاتھا پائی کے دور

حیدرآباد /11 مارچ ( سیاست نیوز ) سرور نگر کے علاقہ میں ایک سیکوریٹی گارڈ ساتھیوں کے آپسی جھگڑے میں مشتبہ طور پر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 23 سالہ عبدالجبار جو سنگارینی کالونی سعیدآباد کے ساکن آفتاب الدین کا بیٹا تھا ۔ پیشہ سے سیکوریٹی گارڈ تھا ۔ کل رات عبدالجبار اور اس کے ساتھیوں کے درمیان بحث و تکرار ہوئی اور ہاتھا پائی کے دوران ایک دھکہ لگنے سے عبدالجبار شدید زخمی ہوگیا تھا اور آج علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عبدالجبار کو اس کے ساتھیوں نے عملاً حملہ نہیں کیا تھا حادثاتی طور پر پیش آئے واقعہ میں دھکہ لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT