Monday , December 18 2017
Home / جرائم و حادثات / آپسی جھگڑے کا انجام بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹا بھائی نذر آتش

آپسی جھگڑے کا انجام بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹا بھائی نذر آتش

حیدرآباد /23 مارچ ( سیاست نیوز ) پنجہ گٹہ کے علاقہ میں ایک بھائی نے دوسرے بھائی کو زندہ جلاڈالا پولیس کے مطابق مزدوری کی رقم پر دونوں بھائیوں میں بحث و تکرار کے بعد جھگڑا ہوا اور بڑے بھائی راملو نے چھوٹے بھائی چنیا کو زندہ جلا دیا ۔ گذشتہ ہفتہ یہ حیرت ناک واقعہ پیش آیا جس میں شدید زخمی ہوگیا تھا ۔ علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ چنیا جو پیشہ سے مزدور سرور نگر کالونی علاقہ میں واقعہ جھونپڑیوں میں رہتا تھا ۔ اس کا بڑا بھائی راملو بھی مزدور تھا ۔ 19 مارچ کو دونوں بھائیوں میں جھگڑا ہوا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کی مزدوری کی رقم کو ہڑپ لیا تھا جس پر بحث و تکرار کے بعد بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو زندہ جلادیا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT