Monday , December 11 2017
Home / جرائم و حادثات / آپسی دشمنی پر حملہ، ایک شخص زخمی، حملہ آور گرفتار

آپسی دشمنی پر حملہ، ایک شخص زخمی، حملہ آور گرفتار

حیدرآباد ۔ 14 اکٹوبر (سیاست نیوز) شہر کے علاقہ ایس آر نگر میں آپسی دشمنی کے سبب قاتلانہ حملہ کی سنگین واردات پیش آئی۔ بتایا جاتا ہیکہ شام نامی شخص پر اس کے رشتہ دار نے حملہ کردیا جو قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ زخمی شام ضمانت پر گذشتہ دنوں رہا ہوا تھا کہ آج نوین شخص نے حملہ کردیا۔ انسپکٹر ایس آر نگر پولیس محمد وحیدالدین نے بتایا کہ حملہ آور شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور پولیس مصروف تحقیقات ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حملہ آور نوین، زخمی شام کے بھائی کے لڑکے اور ایک ضعیف شخص کو جلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس وقت حملہ میں نوین کے بھائی کا لڑکا فوت ہوگیا تھا۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT