Tuesday , November 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / آپیا انٹرنیشنل میں بوپنا کو شکست

آپیا انٹرنیشنل میں بوپنا کو شکست

سڈنی ۔ 16 جنوری ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اے ٹی پی آپیا انٹرنیشنل کے فائنل میں روہن بوپنا اور فلورین مرجیا کو برونوسوریز اور جیمی مرے کے ہاتھوں شکست کے بعد صرف رنر اپ پر اکتفا کرنا پڑا۔ چوتھے مقام کی ہند ۔ رومانی جوڑی بوپنا ۔ مرجیا کو فائنل میں برازیل اور برطانیہ کی جوڑی نے ایک گھنٹہ 29 منٹ کے کھیل میں6-7(6) ، 3-6 سے شکست دی ۔ بوپنا اور مرجیا کو دوسرے سٹ کے ٹائی بریکر میں 4-0 کی سبقت کے ساتھ سوپر ٹائی بریکر کے ساتھ میچ پر مسلط ہونے کا موقع تھا لیکن انھوں نے اپنی معمولی غلطی سے حریفوں کو کھیل میں دوبارہ واپس آتے ہوئے اپنے ہاتھوں سے جیت کو چھین لینے کا موقع فراہم کردیا ۔ اوپننگ سٹ میں یہ دونوں دو مرتبہ سرویس سے محروم بھی ہوئے تھے ۔ دوسرے سٹ میں انھیں دو مواقع ملے تھے لیکن وہ ان کا فائدہ نہیں اُٹھاسکے ۔ بوپنا نے گزشتہ سال اپنے کینڈیائی ساتھی ڈینٹئل منسٹر کے ساتھ اس مقابلے کے فائنل میں کامیابی حاصل کی تھی ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT