Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / آپ باکرہ ہیں یا شادی شدہ ؟ متنازعہ فارم

آپ باکرہ ہیں یا شادی شدہ ؟ متنازعہ فارم

پٹنہ ۔ 3 اگست (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے اہم سرکاری ہاسپٹل اندرا گاندھی انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کی جانب سے نئے بھرتی ہونے والوں سے سوال کیا گیا ہیکہ آیا وہ اپنی پاکدامنی کا انکشاف کریں گی۔ تقررات کیلئے جاری کردہ فارم میں یہ لفظ لکھا گیا ہیکہ آپ باکرہ ہیں یا شادی شدہ اس کی وضاحت کریں لیکن بعدازاں اس لفظ باکرہ (Virgins) کو حذف کردیا گیا اس کی جگہ غیرشادی شدہ (Unmarried) لکھا گیا ہے۔ اس مسئلہ پر پیدا شدہ تنازعہ کے درمیان وزیرصحت بہار نے تاہم اسکی وضاحت کی اور کہا کہ ڈکشنری میں لفظ ورجن (باکرہ) کا مطلب ’’کنواری‘‘ یا غیرشادی شدہ ہے جو قابل اعتراض نہیں ہے۔نئے بھرتی ہونے والوں کیلئے ازدواجی زندگی کے بارے میں اعلان کرنا ہوتا ہے۔ اس لئے ان سے پوچھا جاتا ہے کہ آیا وہ مرد ؍ عورت، کنوارہ ؍ بیوہ ؍ باکرہ ہیں۔ اس فارم میں مرد حضرات سے پوچھا جاتا ہے کہ آیا ان کی ایک بیوی ہے یا زائد بیویاں ہیں۔ وزیرصحت نے کہا کہ یہ معاملہ میرے علم میں آتے ہی میں نے فارم سے لفظ “virgin” حذف کرنے کیلئے حکم دیا اس کی جگہ غیرشادی شدہ لکھا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT