Wednesday , January 16 2019

آپ کو بابری مسجد چاہئے یا رام مندر، کانگریس سے مودی کا سوال

احمد آباد ۔ 9 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : وزیراعظم نریندر مودی نے کانگریس پارٹی سے سوال کیا کہ تم کو رام مندر چاہئے یا بابری مسجد ، ان دونوں میں سے کیا چاہتے ہو بتادو ۔ آخر کانگریس رام جنم بھومی کیس کی 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد سماعت کرانے کی کوشش کیوں کررہی ہے ۔ وزیراعظم نے گجرات انتخابی مہم کے دوران کانگریس کے کپل سبل پر بھی شدید تنقید کی جنہوں نے رام مندر مسئلہ پر سماعت کو 2019 کے لوک سبھا انتخابات تک ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ مودی نے کپل سبل سے یہ بھی کہا کہ آیا وہ رام مندر کی وکالت کررہے ہیں یا بابری مسجد کی ۔ وہ لوگ ( کانگریس ) رام مندر کو لوک سبھا انتخابات سے مربوط کرنے کے بارے میں جواب نہیں دے رہے ہیں ۔ آخر کانگریس ایودھیا کیس کو حل کرانے کی راہ میں رکاوٹ کیوں ڈال رہی ہے ۔ وزیراعظم مودی نے گجراتی رائے دہندوں سے جذباتی انداز میں مخاطب کیا اور کہا کہ وہ اپوزیشن کو اپنے ووٹوں کے ذریعہ ناکام بنادیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT