Tuesday , June 19 2018
Home / شہر کی خبریں / آپ کی خوبصورتی کا راز ’ جہاں پناہ ‘

آپ کی خوبصورتی کا راز ’ جہاں پناہ ‘

حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( پریس نوٹ ) : رمضان المبارک کا آخری عشرہ ہم سے جدا ہونے کے لیے تیار ہے ۔ اور ہم کو عید الفطر کی خوش خبری سنانے والا ہے ۔ ہم نے الحمدﷲ ماہ رمضان کے اہتمام اور عبادتوں میں مصروف رہتے ہوئے عید کی تیاری کی جانب کچھ بھی پہل نہیں کی ۔ اب میں پریشان تھا کہ عید کے دن کے لیے کس طرح کے اور کیسے ملبوسات کا انتخاب کروں ۔ کیوں کہ عید کے فوری بعد شادیوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے ۔ وقت کی کمی مگر تکمیل بھی ضروری ہے ۔ میں نے آج کچھ وقت نکال کر شہر میں کپڑوں کے شورومس کا جائزہ لیا تو پتہ چلا کہ میری تمام ضروریات ’ جہاں پناہ ‘ میں موجود ہے ۔ دیکھا کہ شہر حیدرآباد فرخندہ بنیاد خوش ذائقہ کھانوں اور خوش لباسی کے لیے نہ صرف ملک ہندوستان بلکہ بیرونی ممالک میں بھی اپنی منفرد شہرت رکھتا ہے ۔ ’ جہاں پناہ ‘ ایک منفرد نام جو آپ کو عید ہو یا شادی یا پھر کسی بھی محفل میں انفرادیت عطا کرنے والے بہترین خوش رنگ ، بہترین اعلیٰ معیاری کپڑوں اور ڈیزائنوں میں شیروانی ، کرتہ پائجامہ ، پٹھانی سوٹس ، صدری ، ویسٹرن فیشن کے ملبوسات ، کے علاوہ شادیوں کے لیے نوشہ ، نوشہ کے برادران و دوست احباب کے لیے کپڑوں کا ایسا اسٹاک کہ آپ کو انتخاب میں مشکل پیش آئے ۔ لیکن جہاں پناہ کے ماہر ڈیزائنرز نے آپ کی شخصیت کو نکھارنے ہر محفل میں آپ کو نرالے انداز میں منفرد بنانے کے لیے ایسے ڈیزائنر میں شیروانی ، کرتہ پائجامہ تیار کیا ہے کہ نہ صرف ہزاروں کی محفل میں تمام مہمان بلکہ خود آپ بھی عش عش کرتے رہ جائیں گے ۔ ’ جہاں پناہ ‘ حیدرآباد کا واحد پیشہ وارانہ گروپ جس کی مثال ملنی مشکل ہے ’ جہاں پناہ ‘ کی مقبولیت اور بہترین کلکشن سے متاثر ہو کر انڈین پرائمر لیگ IPL کا حصہ حیدرآباد سن رائزر نے IPL 2018 کے سیزن کے لیے ’ جہاں پناہ ‘ کو اپنے اسپانسر کا اعزاز عطا کیا ہے ۔ جہاں پناہ کے شورومس دونوں شہروں حیدرآباد و سکندرآباد کے علاوہ ملک کی دیگر ریاستوں میں بھی اپنی موجودگی کا احساس دلاتے ہوئے دھوم مچا رہے ہیں ۔ حیدرآباد میں بنجارہ ہلز ، عابڈس ، ٹولی چوکی ، پتھر گٹی ، مدینہ سرکل ، کوکٹ پلی ، دلسکھ نگر ، سکندرآباد ، حمایت نگر کے علاوہ کئی اور مقامات پر قائم ہے جہاں آپ اپنی پسند کے بہترین ایتھکس ویر جو آج کے نوجوان کی ضرورت بھی ہے کا انتخاب کرتے ہوئے اپنے وقت کو بھی بچا سکتے ہیں ۔ جہاں پناہ کا با اخلاق اسٹاف آپ کی رہبری کے لیے ہمہ گوش تیار ہے ۔ آپ جہاں پناہ کے کسی بھی شوروم میں تشریف لے جائیں تو آپ کو مکمل حیدرآبادی ہونے کا احساس ہوگا ۔ جہاں پناہ حیدرآباد میں آپ کو مکمل ویسٹرن کلچر سے متعارف کروائے گا ۔ مگر آپ کو حیدرآباد شان کے مطابق جہاں پناہ آپ کا اپنا ماڈرن تمام سہولتوں سے آراستہ شوروم جو شہر کے ایک صدی پرانے محمد کیاپ مارٹ کی انوکھی تخلیق ہے جس طرح محمد کیاپ مارٹ نے ایک سو سال سے زیادہ آپ کی خدمات کے ذریعہ بھروسہ و اعتماد حاصل کیا ۔ آپ اسی بھروسہ و اعتماد کے ساتھ ’ جہاں پناہ ‘ کی شاپنگ کے ذریعہ اپنے آپ کو پر سکون پائیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT