Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / آکاش میزائل کے لگاتار تیسرے روز بھی کامیاب تجربے

آکاش میزائل کے لگاتار تیسرے روز بھی کامیاب تجربے

بالاسور۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی دیسی ساختہ زمین سے فضاء میں وار کرنے والے آکاش میزائل کو لگاتار تیسرے دن آج بھی چاندی پور کے مربوط تجرباتی اڈے سے کامیابی کے ساتھ داغا گیا۔ ادارہ ٔ برائے دفاعی فروغ و تحقیق ( ڈی آر ڈی او) کے عہدیداروں نے کہا کہ ’’آکاش میزائل کے آج دن میں مزید 2 تجربے بھی کئے گئے تھے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ اتوار اور پیر کو بھی یہ میزائل فضاء میں داغے گئے تھے جنہوں نے کامیابی سے اپنے ہدف پر وار کیا۔ ایک بناء پائلٹ پرواز کرنے والی فضائی گاڑی کو ہدف بنایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 25 کیلومیٹر کے حدود میں 60 کیلووزنی وار ہیڈکے ساتھ ان میزائیلوں کو داغا گیا تھا۔

 

ریلوے مسافرین کو مقامی غذائیں
نئی دہلی۔ 13 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ریلوے مسافرین کو اب خودامدادی گروپوں کی طرف سے گھروں میں تیار کی جانے والی مقامی غذاؤں سے لطف اندوز ہونے کا موقع حاصل ہوگا۔ ریلویز کے مطابق مہاراشٹرا کے کونکن علاقہ میں ایک پائیلٹ پروجیکٹ شروع کیا جارہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT