Friday , December 15 2017
Home / ہندوستان / آکاش میزائیل کا دوسرے دن بھی آزمائشی تجربہ

آکاش میزائیل کا دوسرے دن بھی آزمائشی تجربہ

بالاسور (اُڈیشہ ) ۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے دیسی ساختہ زمین سے فضاء میں وار کرنے والے آکاش میزائیل کو انٹگریٹیڈ ٹسٹ رینج (آئی ٹی آر ) چاندی پور سے آج دوسرے دن بھی کامیابی کے ساتھ داغا گیا ۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آ رگنائزیشن ( ڈی آر ڈی او) عہدیداروں نے بتایا کہ آکاش میزائیل کے آج دو دور کے آزمائشی تجربہ کئے گئے ۔ اسی نوعیت کا ایک تجربہ کل بھی اسی ٹسٹ رینج سے کیا گیا تھا ۔ یہ میزائیل 25 کیلومیٹر کے فاصلے پر نشانہ لگاسکتا ہے اور 60 کیلووزنی وارہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ آکاش اوسط فاصلے کا زمین سے فضاء میں وار کرنے والا ڈیفنس سسٹم ہے جسے ڈی آر ڈی او نے تیار کیا ہے ۔

 

ہند ۔ پاک فوج کی فلیگ میٹنگ
جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کا جائزہ
جموں۔ 12 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان اور پاکستانی فوج نے آج پونچھ میں بٹالین کمانڈر سطح کی فلیگ میٹنگ منعقد کی جس میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا اور یہاں دیرپا امن کی برقراری یقینی بنانے کی ضرورت ظاہر کی گئی ۔ دفاعی ترجمان ایس این اچاریہ نے بتایا کہ دونوں فریقین نے پونچھ سیکٹر میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کے باعث پیداشدہ صورتحال کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ، یہ اجلاس نصف گھنٹہ جاری رہا ۔

TOPPOPULARRECENT