Thursday , July 19 2018
Home / کھیل کی خبریں / آکاش نے بغیر رن دئے ساری ٹیم کو آوٹ کردیا

آکاش نے بغیر رن دئے ساری ٹیم کو آوٹ کردیا

جے پور۔9 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان کے شہر جے پور سے تعلق رکھنے والے ایک 15 سالہ بائیں ہاتھ کے بولر نے ٹوئنٹی20 میچ کے دوران انوکھا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے اور اس نے بغیر کوئی رن دیے ساری ٹیم کو آؤٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق آکاش چودھری جے پور کی ڈیشا کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے کھیلتا ہے۔ اس کی ٹیم کا پرل اکیڈمی سے میچ ہوا تو پوری ٹیم صرف 7 اوورز میں 32 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جبکہ اس کے 7 کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے واپس لوٹے۔میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں آکاش چودھری نے کہا کہ میں اس مظاہرہ پر اپنے خدا کا جتنا بھی شکر کروں کم ہے۔ کسی ایک میچ میں پاچ وکٹیں حاصل کرنے کے ریکارڈز تو بنتے رہے ہیں لیکن ساری ٹیم کو آؤٹ کرنے کا کارنامہ انجام دے کر میں بہت فخر محسوس کر رہا ہوں۔ اس نے بتایا کہ اس نے پہلے اوور میں دو، دوسرے میں اوور میں دو اور تیسرے اوور میں بھی دو وکٹیں حاصل کیں لیکن چوتھے اور آخری اوور میں بھی باقی چاروں وکٹیں اس کی جھولی میں آگریں۔ خیال رہے کہ آکاش چودھری نے آخری تین گیندوں پر ہیٹ ٹرک کر کے بھی ایک انوکھا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ آکاش چودھری نے مزید کہا کہ اس کی خواہش ہے کہ وہ ایک دن ظہیر خان کی طرح بڑا بولر بن کر ملک کیلئے کھیلے۔

TOPPOPULARRECENT