Monday , June 25 2018
Home / بچوں کا صفحہ / آگئی ہے سردی

آگئی ہے سردی

لو، آگئی ہے سردی ٹھنڈک سی دل میں بھردی ننھے میاں نے بھی اب پہنی ہے گرم وردی موسم نے یہ خبر دی پھر آگئی ہے سردی دن رات، ہانپتے ہیں سردی سے، کانپتے ہیں اپنے بدن کو اب ہم کمبل سے ، ڈھانپتے ہیں موسم نے یہ خبر دی پھر آگئی ہے سردی سب کانپتے ہیں، تھرتھر پہنے سبھوں نے سوئیٹر ابا نے کوٹ پہنا دادا نے پہنا ، چسٹر موسم نے یہ خبر دی

لو، آگئی ہے سردی
ٹھنڈک سی دل میں بھردی
ننھے میاں نے بھی اب
پہنی ہے گرم وردی
موسم نے یہ خبر دی
پھر آگئی ہے سردی
دن رات، ہانپتے ہیں
سردی سے، کانپتے ہیں
اپنے بدن کو اب ہم
کمبل سے ، ڈھانپتے ہیں
موسم نے یہ خبر دی
پھر آگئی ہے سردی
سب کانپتے ہیں، تھرتھر
پہنے سبھوں نے سوئیٹر
ابا نے کوٹ پہنا
دادا نے پہنا ، چسٹر
موسم نے یہ خبر دی
پھر آگئی ہے سردی
موسم کی پلٹی ، کایا
جاڑے نے منہ دکھایا
جب آئیں ، سرد لہریں
تب پھول نے سنایا
موسم نے یہ خبر دی
پھر آگئی ہے سردی

TOPPOPULARRECENT