آگرہ میں فرقہ وارانہ جھڑپ

آگرہ 5 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) شہر کے نئی منڈی علاقہ میں آج صورتحال کشیدہ ہوگئی جب یہاں دو برادریوں کے لوگوں میں ایک مذہبی جلوس کے دوران جھڑپ ہوگئی، پولیس نے یہ بات کہی۔ نظم و نسق نے پی اے سی فورس متعین کرتے ہوئے عوام سے امن برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے کہا کہ یہ واقعہ کل دوپہر شروع ہوا جب جلوس کے دوران بعض پرچم برقی کے تار میں پھنس گئے اور برقی بند ہوجانے کا موجب ہوئے ۔ جلد ہی اس مسئلہ پر دونوں برادریوں کے لوگوں میں تلخی پیدا ہوگئی اور جھڑپ پر پولیس کو مداخلت کرنا پڑا۔

TOPPOPULARRECENT