Friday , October 19 2018
Home / ہندوستان / آگرہ: پولیس تصادم میں 25 ہزار کا انعامی بدمعاش گرفتار

آگرہ: پولیس تصادم میں 25 ہزار کا انعامی بدمعاش گرفتار

آگرہ،یکم اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آگرہ کے نیو آگرہ علاقے میں پولیس تصادم میں ایک ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ نیو آگرہ علاقے میں گزشتہ رات تقریبا سوا نو بجے پوھیا گھاٹ روڈ پر چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار بدمعاش کو رکنے کا اشارہ کیا ۔ پکڑے جانے کے خوف سے بدمعاش نے پولیس پر گولی چلا دی جس سے پنکج نامی کانسٹبل زخمی ہو گیا۔ اس دوران پولیس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھاگ رہے بدمعاش پر گولی چلا دی جس سے وہ بھی زخمی ہو گیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی بدمعاش ضلع فیروز آباد کے نگلہ سدھی کا رہنے والا رنکو یادو ہے ۔اس سے ہتھیار اور کچھ کارتوس برآمد کئے گئے ہیں۔ پکڑے گئے بدمعاش کے خلاف چھ سے زیادہ معاملے درج ہیں۔ اس کی گرفتاری پر 25 ہزار کے انعام کا اعلان ہے ۔

TOPPOPULARRECENT