Wednesday , December 13 2017
Home / ہندوستان / آگرہ کے قریب فرقہ وارانہ فساد 6 گرفتار

آگرہ کے قریب فرقہ وارانہ فساد 6 گرفتار

آگرہ ۔ 5 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آگرہ کے مضافات شمس آباد ٹاون میں فرقہ وارانہ فسادات کے بعد فوج نے فلیگ مارچ کی اور 6 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ریاپیڈ ایکشن فورس اور پی اے سی کی تعیناتی کے ساتھ امتناعی احکام نافذ کئے گئے ہیں ۔ جمعرات کو پیش آئے فرقہ وارانہ فساد کے بعد کوئی تازہ کشیدگی پیدا نہیں ہوئی ۔ آگرہ سے 30 کیلو میٹر دور ٹاون میں سوشیل میڈیا پر ایک طبقہ کے خلاف اشتعال انگیز تبصرے آنے کے بعد فساد بھڑک اٹھا تھا ۔ 100 افراد کے خلاف کیس درج کیا گیا ہے ۔ شہر میں اضطراب آمیز سکون ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT