Saturday , January 20 2018
Home / شہر کی خبریں / آگزیٹاسن کے استعمال کی تردید، ہیرٹیج فوڈس کمپنی کی وضاحت

آگزیٹاسن کے استعمال کی تردید، ہیرٹیج فوڈس کمپنی کی وضاحت

حیدرآباد۔/12 نومبر، ( این ایس ایس ) ہیرٹیج فوڈس لمیٹیڈ نے آج وضاحت کی کہ وہ صرف غیر ملاوٹ شدہ خالص دودھ اور دودھ پر مبنی اشیاء تیار کرتا ہے لیکن اس میںآگزیٹاسن کیمیائی مادہ استعمال نہیں کیا جاتا جبکہ اس طرح کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ہیرٹیج کے سربراہ ڈاکٹر سامبا سیوا راؤ نے آج یہاں جاری کردہ ایک صحافتی اعلامیہ میں دعویٰ کیا کہ اس کمپنی

حیدرآباد۔/12 نومبر، ( این ایس ایس ) ہیرٹیج فوڈس لمیٹیڈ نے آج وضاحت کی کہ وہ صرف غیر ملاوٹ شدہ خالص دودھ اور دودھ پر مبنی اشیاء تیار کرتا ہے لیکن اس میںآگزیٹاسن کیمیائی مادہ استعمال نہیں کیا جاتا جبکہ اس طرح کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ہیرٹیج کے سربراہ ڈاکٹر سامبا سیوا راؤ نے آج یہاں جاری کردہ ایک صحافتی اعلامیہ میں دعویٰ کیا کہ اس کمپنی میں گائے یا بھینس نہیں ہیں اور آگزیٹاسن استعمال کرنے کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ حکومت اور غذائی اداروں کی طرف سے مقررہ معیارات کے مطابق دودھ اور دیگر اشیاء تیار کی جاتی ہیں جن کا خصوصی لیباریٹریز میں معائنہ بھی کیا جاتا ہے۔ چندرا بابو نائیڈو کے افراد خاندان کی طرف سے چلائی جانے والی ہیرٹیج فوڈس کمپنی نے یہ وضاحت ایسے وقت کی ہے جب تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر و وزیر صحت ڈاکٹر ٹی راجیا نے آج اسمبلی میں طوفانی بحث کے دوران کہا تھا کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ہیرٹیج کمپنی آگزیٹاسن کا استعمال کرتی ہے اور یہ کیمیائی مادہ استعمال کرنے والی تقریباً 11ایسی کمپنیوں کے خلاف حکومت سخت کارروائی کرے گی۔ سامبا سیوا راؤ نے کہا کہ ان کی کمپنی نے رکن قانون ساز کونسل جے پربھاکر راؤ کے خلاف عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے جنہوں نے ایسے ہی الزامات عائد کئے تھے۔ سامبا سیوا راؤ نے یہ وضاحت بھی کی کہ حکومت کیرالا نے ہیرٹیج ملک کمپنی پر کوئی امتناع عائد نہیں کیا ہے

TOPPOPULARRECENT