Wednesday , November 22 2017
Home / شہر کی خبریں / آگستیہ جیسوال کی 11 سال کی عمر میں انٹر امتحان میں شرکت

آگستیہ جیسوال کی 11 سال کی عمر میں انٹر امتحان میں شرکت

حیدرآباد 2 مارچ ( سیاست نیوز ) ایک غیر معمولی واقعہ میں شہر کے ایک لڑکے آگستیہ جیسوال نے صرف گیارہ سال کی عمر میں انٹرمیڈیٹ سینئر کا امتحان تحریر کیا ۔ آگستیہ کے مضامین سیوکس ‘ معاشیات اور کامرس ہیں اور وہ سینٹ میری جونئیر کالج یوسف گوڑہ کا طالب علم ہے ۔ لڑکے کے والدین نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے یہ بات بتائی ۔ بیان کے بموجب آگستیہ کی عمر گیارہ سال ہے اور آج اس نے چیتنیہ جونئیر کلا شالا جوبلی ہلز میں انٹرمیڈیٹ سال دوم کا پرچہ تحریر کیا ۔ آگستیہ انٹرنیشنل ٹیبل ٹینس کھلاڑی نینا جیسوال کا چھوٹا بھائی ہے ۔ آگستیہ اور نینا دونوں ہی کئی صلاحیتوں کے مالک ہیں ۔ ان کے والدین کا کہنا ہے کہ ہر بچہ میں کچھ خاص بات ہوتی ہے اور والدین کو اس پر توجہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ ہر بچہ تاریخ رقم کرسکے ۔

TOPPOPULARRECENT