Saturday , January 20 2018
Home / جرائم و حادثات / آگ تاپنے کے دوران دھماکہ دو کمسن بچے زخمی

آگ تاپنے کے دوران دھماکہ دو کمسن بچے زخمی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : شہر کے نواحی علاقہ پہاڑی شریف میں دو کمسن لڑکے مشتبہ دھماکہ سے شدید زخمی ہوگئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ کمسن لڑکے سردی سے بچاؤ کے لیے آگ تاپنے کی کوشش کررہے تھے ۔ آس پاس سے کچرا اور کوڑاکرکٹ کو قریب کرتے ہوئے ان دونوں کمسن 7 سالہ نرسمہا اور 6 سالہ راگھویندرا نے آگ جلائی ۔ اس دوران زور دار دھماکہ پیش آیا ۔ ایک کانچ کی بوتل کے ذرے ان کمسن بچوں کے جسم میں داخل ہوگئے دھماکہ کی آواز سے ملاپور وڈربستی میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ۔ دونوں کمسن لڑکوں کو عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔ تاہم پولیس پہاڑی شریف اس دھماکہ کی وجوہات کا پتہ چلانے میں ناکام رہی ۔ انسپکٹر وینکٹیشورلو نے اس تعلق سے وجوہات بتانے سے گریز کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT