Tuesday , May 22 2018
Home / شہر کی خبریں / آگ تاپنے کے دوران کمسن لڑکی جھلس کر فوت

آگ تاپنے کے دوران کمسن لڑکی جھلس کر فوت

حیدرآباد /19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) سردی سے آگ تاپنے کے دوران پیش آئے حادثہ میں کمسن لڑکی جھلس کر فوت ہوگئی ۔ جگت گیری گٹہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 4 سالہ نندنی جو شیوا کالکونی کے ساکن چندر کی بیٹی تھی ۔ 10 ڈسمبر کے دن یہ لڑکی اپنے مکان کے قریب سردی سے بچنے کیلئے آگ تاپنے کی کوشش میں تھی کہ آگ کی شعلوں نے اس کمسن کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور یہ لڑکی شدید جھلس گئی ۔ جس کو فوری ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں علاج کے دوران یہ لڑکی کل رات فوت ہوگئی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
ٹرین کے آگے خاتون کی خودکشی
حیدرآباد /19 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) لنگم پلی کے علاقہ میں ایک خاتون نے ٹرین کے آگے خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 32 سالہ وینکٹا لکشمی جو ذہنی طور پر بیمار بتائی گئی ہے ۔ اس خاتون نے لنگم پلی اور چندا نگر کے درمیان ٹرین کے آگے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ یہ خاتون سدی پیٹ کے علاقہ دھرما راج کے ساکن چندرا ریڈی کی بیوی تھی ۔ جس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ ریلوے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT