Tuesday , November 21 2017
Home / اضلاع کی خبریں / آگ سے جھلس کر ضعیف کسان فوت

آگ سے جھلس کر ضعیف کسان فوت

حسن آباد۔/10مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حسن آباد پولیس سرکل کے تحت موضع گوٹالی پلی میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں دھان کی کٹوتی کے بعد بچی گھاس کو نذرآتش کرنے کے دوران اتفاقی طور پر تیز آگ کی لپیٹ میں آکر75 سالہ نرسیا نامی کسان بری طرح جھلس کر برسر موقع فوت ہوگیا۔ کافی دیر بعد ارکان خاندان نے کھیت پر پہنچ کر بری طرح جھلسا ہوا نرسیا کو دیکھ کر اکنا پیٹ پولیس کو مطلع کیا۔ مقامی اے ایس آئی موتی رام نے کیس درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا۔

عادل آباد میں 13مئی کو
عازمین حج کیلئے تربیتی کیمپ
عادل آباد۔/10مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد حج کمیٹی صدر مسٹر شاہد احمد توکل کی اطلاع کے مطابق مستقر عادل آباد کے ٹی این جی اوز ہوم سنٹرل گارڈن میں 13مئی کو عازمین حج کیلئے ایک روزہ تربیتی کیمپ منعقد کیا جارہا ہے جس میں مفتی سید آصف الدین تربیت یافتہ حج کمیٹی شرکت کرتے ہوئے عازمین حج کو حج و عمرہ کی تفصیلات سے واقف کروائیں گے۔13مئی کو صبح 10:30 بجے تا شام پانچ بجے تک منعقد ہونے والے تربیتی کیمپ میں شرکت کی خواہش کی گئی ہے۔ خانگی حج ٹورس کے ذریعہ حج کو جانے والے عازمین حج بھی اس تربیتی کیمپ سے استفادہ کرسکتے ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9849214764 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT