Sunday , April 22 2018
Home / شہر کی خبریں / آیورویدک اشیا کے نام پر گانجہ کے چاکلیٹ فروخت کرنے والا گرفتار

آیورویدک اشیا کے نام پر گانجہ کے چاکلیٹ فروخت کرنے والا گرفتار

حیدرآباد۔/7 اپریل، ( سیاست نیوز) آیورویدک اشیاکے نام پر گانجہ کے چاکلیٹ فروخت کرنے والے ایک شخص کو ایکسائیز پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ دھول پیٹ کے ساکنان ماموں بھانجہ ملکر یہ کاروبار کررہے تھے۔ ایکسائیز و انفورسمنٹ خصوصی ٹیم نے ایک کارروائی کے دوران ایک شخص 38 سالہ امل بہار سنگھ کو دھول پیٹ سے گرفتار کرلیا۔ گرفتار شخص کا رشتہ دار برج راج سنگھ مفرور ہے جو گانجہ و منشیات کے کاروبار کا ماہر ہے۔ ذرائع کے مطابق بہار سے گانجہ کا پاؤڈر اور چاکلیٹ میں ملائی جانے والی اشیاء کو خرید کر چاکلیٹ تیار کئے جاتے ہیں اور خواہشمند گاہکوں کو فروخت کئے جاتے تھے۔ ایکسائیز پولیس نے اس کے قبضہ سے گانجہ کی کثیر مقدار کو ضبط کرلیا۔500 روپئے 50گرام کی پیاکٹ اور مختلف قیمتوں میں مختلف مقدار کے پیاکٹس تیار کرکے فروخت کیا جارہا تھا۔ ایکسائیز پولیس نے گرفتار شخص کو تحقیقات کیلئے دھول پیٹ ایکسائیز اسٹیشن کے حوالے کردیا۔

TOPPOPULARRECENT