Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / آیوش ڈاکٹر ، ایلوپیتھ ڈاکٹروں کے مساوی نہیں:نائک

آیوش ڈاکٹر ، ایلوپیتھ ڈاکٹروں کے مساوی نہیں:نائک

نئی دہلی 5جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) آیوش کے وزیر مملکت شری پد یسو نائک نے آج کہا کہ فی الحال ہندوستانی طریقہ علاج(آیوش )کے ڈاکٹر ایلوپیتھ ڈاکٹروں کی جگہ نہیں لے سکتے ہیں۔ نائک نے لوک سبھا میں ضمنی سوالات کے جواب میں کہا کہ حکومت نے چھتیس گڑھ سمیت ملک کے کسی حصے میں ہندوستانی طریقہ علاج کے لئے تین سال کے میڈیکل کورس کو تسلیم نہیں کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چھتیس گڑھ حکومت نے ہندوستانی طریقہ علاج کا تین سالہ کورس شروع کیا تھا لیکن اسے مرکز کی منظوری حاصل نہیں ہے ۔ نائک نے کہاکہ اس وقت ملک میں آیوش کے 27000 ڈاکٹر ہیں اور آیوش کو قومی صحت مشن اور نیشنل چلڈرن ہیلتھ پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ حالانکہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آیوش کے ڈاکٹروں سے متعلق بل پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس زیر التوا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT