Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / آ4ئی اے ایس عہدیداروں کو مختلف عہدوں کی ذمہ داری

آ4ئی اے ایس عہدیداروں کو مختلف عہدوں کی ذمہ داری

حیدرآباد۔/3فبروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 4 آئی اے ایس عہدیداروں کو مختلف عہدوں کی ذمہ داری دی ہے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے آج احکامات جاری کئے۔ شریمتی جی ڈی ارونا ( آئی اے ایس )کو سکریٹری قبائیلی بہبود مقرر کیا گیا۔ قبل ازیں انہیں سکریٹری جی اے ڈی مقرر کرنے کے احکامات منسوخ کردیئے گئے۔ مسٹر بی مہیش دت ایکا ( آئی اے ایس)

حیدرآباد۔/3فبروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے 4 آئی اے ایس عہدیداروں کو مختلف عہدوں کی ذمہ داری دی ہے۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر راجیو شرما نے آج احکامات جاری کئے۔ شریمتی جی ڈی ارونا ( آئی اے ایس )کو سکریٹری قبائیلی بہبود مقرر کیا گیا۔ قبل ازیں انہیں سکریٹری جی اے ڈی مقرر کرنے کے احکامات منسوخ کردیئے گئے۔ مسٹر بی مہیش دت ایکا ( آئی اے ایس) جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا کمشنر قبائیلی بہبود مقرر کیا گیا۔ مسٹر کے وائی نائیک جنہیں پوسٹنگ کا انتظار تھا ڈائرکٹر ایمپلائمنٹ اینڈ ٹریننگ مقرر کیا گیا۔ مسٹر پی وینکٹ رامی ریڈی ( آئی اے ایس) کو منیجنگ ڈائرکٹر اسٹیٹ ہاوزنگ کارپوریشن مقررکیا گیا۔ وہ ڈائرکٹر ویکر سیکشن ہاوزنگ پروگرام کی حیثیت سے بھی زائد ذمہ داری نبھائیں گے۔ انہیں جوائنٹ کلکٹر محبوب نگر مقرر کرنے کے سابقہ احکامات منسوخ کردیئے گئے۔

TOPPOPULARRECENT