Monday , August 20 2018
Home / دنیا / ؤ9/11 حملے معاوضہ پر ٹوین ٹاورس اور ایرلائنس کمپنیوں میں سمجھوتہ

ؤ9/11 حملے معاوضہ پر ٹوین ٹاورس اور ایرلائنس کمپنیوں میں سمجھوتہ

نیویارک ۔ 22 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکن ایرلائنس اور یونائیٹیڈ ایرلائنس نے 11 ستمبر 2001ء کے حملوں کے ضمن میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے ڈیولپرس کے ساتھ 95.1 ملین ڈالر کے عوض معاملہ کے تصفیہ سے اتفاق کرلیا ہے، جس کے ساتھ ہی گذشتہ 13 سال سے جاری پیچیدہ تنازعہ ختم ہوگیا ہے۔ عدالت میں گذشتہ روز داخل کردہ دستاویزات کے مطابق ڈیولپرس لیری سلور اسٹین کی مملوکہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر جائیدادوں کو ادائیات کا انشورنس اداروں کی طرف سے احاطہ کیا جائے گا۔ سلور اسٹین نے 9/11 حملوں سے محض چھ ہفتہ قبل اس مقام کو 99 سال کیلئے پٹہ پر دینے کیلئے ایک سمجھوتہ کیا تھا جو (مقام) نیویارک اور نیوجرسی پورٹ اتھاریٹی کی ملکیت تھا۔

TOPPOPULARRECENT